مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم،ماہ فروری میں 6 نوجوان شہید

Mar 01, 2021 | 12:34:PM

  (24نیوز)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری  ماہ فروری میں 6 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا گیا۔ کشمیر میڈیا سروس نے رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق قابض فوج نے 6 کشمیریوں کو شہید کیا، 3 افراد کو حراست کے دوران شہید کیا گیا، 5 افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، غاصب فوج نے 63 افراد کو گرفتار کیا، ایک خاتون کی بے حرمتی کی گئی۔ دو گھروں کو مسمار کیا گیا۔ماہ فروری کے دوران حریت قیادت مسلسل گھروں میں نظر بند اور قید رہی، مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

مزیدخبریں