(24نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ایس 88 اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی ضمانت مسترد کی ۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت نے ملیر میمن گوٹھ میں انسداد دہشتگردی دفعات کے تحت دو مقدمات میں ضمانت مسترد کردی ہے۔
دوسری جانب اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو سخت سکیورٹی میں سندھ اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچا دیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کو بکتر بند گاڑی میں لایا گیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے نعرے بازی بھی کی گئی۔