جس طرح انگریزوں کو واپس بھیجا ایسے ہی مودی کو بھیجیں گے، راہول گاندھی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے مودی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہم ایک ایسے دشمن سے نبردآزما ہیں جو اپنے مخالفین کو کچل رہا ہے لیکن ہم ایسے لوگوں کو پہلے بھی بھاگنے پر مجبور کر چکے ہیں۔ انگریز نریندر مودی سے بہت زیادہ طاقت ور تھے۔ اس ملک کے لوگوں نے جس طرح انگریزوں کو واپس بھیج دیا ویسے ہی ہم نریندر مودی کو ناگپور واپس بھیج دیں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق راہول گاندھی تامل ناڈو کےشہر تروونویلی میں اساتذہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں تامل ناڈو کے وزیر اعلیٰ سے بہت مایوس ہوں کیونکہ نریندر مودی کے خلاف کھڑے ہونے اور سوال پوچھنے کے بجائے انہوں نے ہتھیار ڈال دیئے۔ ہتھیار ڈالنے کی واحد وجہ یہ ہے کہ وزیر اعلیٰ بدعنوان ہیں اور نریندر مودی کے پاس ای ڈی، سی بی آئی اور دیگر ادارے ہیں۔انہوں نے کہا کوئی معاشرہ اس وقت تک کامیاب نہیں ہو سکتا جب تک خواتین کا احترام نہ کیا جائے اور انہیں بااختیار نہ بنا دیا جائے۔ تعلیم صرف امیروں کے لیے نہیں بلکہ سبھی کے لئے ہونی چاہیے۔ ہم اقتدار میں آئے تو غریبوں کو وظائف دیں گے اور خواتین کی رسائی تعلیم تک یقینی بنائیں گے۔کانگریس کے سابق صدر نے کہا آج ہر چیز کو ایک مالی اثاثہ کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ کاروبارکو تعلیم اور صحت پر حاوی نہیں ہونا چاہیے۔ کورونا کے دوران حکومت ہند 5 سے 6 تاجروں کو 1.5 لاکھ کروڑ روپئے فراہم کر کے خوش ہے، اس نے یہ رقم غریبوں کی تعلیم کے لئے خرچ کیوں نہیں کی؟۔۔