پولیس تبادلے، سندھ حکومت کا وفاق کے احکامات ماننے سے انکار  

Mar 01, 2021 | 13:06:PM
پولیس تبادلے، سندھ حکومت کا وفاق کے احکامات ماننے سے انکار  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پولیس افسروں کے تبادلوں کے حوالے سے سندھ حکومت نے وفاق کے احکامات نہ ماننے کا فیصلہ کرتے ہوئے سندھ پولیس کے افسروں کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی ، وفاقی حکومت نے روٹیشن پالیسی کے تحت افسروں کا تبادلہ کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے تبدیل ہونے والے گریڈ 20 کے افسروں کو چارج نہ چھوڑنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ  اپنے عہدوں پر کام جاری رکھیں۔وفاقی حکومت نےروٹیشن پالیسی کے تحت افسروں کا سندھ سے تبادلہ کیا گیا تھا، ذرائع کا کہنا ہے کہ افسروں میں قمر الزمان، فدا مستوئی، منیر شیخ جونئیر ، ڈی آئی جی عرفان بلوچ اور اقبال دارا شامل ہیں جبکہ  عرفان بلوچ کا تبادلہ اسلام آباد، منیر شیخ جونیئر کا تبادلہ پنجاب ، فدا حسین مستوئی کا تبادلہ موٹروے پولیس ، قمر زمان کا تبادلہ پنجاب جبکہ ڈی آئی جی اقبال دارا کا تبادلہ بھی پنجاب کیا گیا۔

ذرائع نے کہا ہے کہ روٹین پالیسی کے علاوہ بھی افسروں کو لسٹ کے مطابق منتخب نہیں کیا گیا، پسند نا پسند کی بنیاد پر افسروں کے نام منتخب کئے گئے، لسٹ میں پہلے نمبر کو چھوڑ کر آگے کے نمبروں پر افسروں کے نام دیئے گئے۔ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے بھی بھیجے گئے ناموں پر ناراضی کا اظہار کیا ، اس سلسلے میں وزیراعلیٰ  سندھ نے چیف سیکرٹری سے وفاق کو خط لکھنے کی ہدایت کردی ہے۔