جے یو آئی کے3افراد کا قاتل ہنگو سے پکڑا گیا

Mar 01, 2021 | 13:08:PM

 (24نیوز) جمعیت علماء اسلام کے رہنما مفتی اکرام اللہ کے قتل میں ملوث ملزم کو ہنگو سے گرفتار کرلیا گیا، ملزم کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

ہنگو پولیس کے مطابق یو آئی کے رہنماء مفتی اکرام اللہ کے قتل میں ملوث ملزم کو بگٹو کے مقام پر پولیس ناکہ پر گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم شاہدالرحمٰن کا تعلق قبائلی ضلع اورکزئی سے ہے۔ ملزم کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔واضح رہے کہ چند دن قبل اسلام آباد میں فائرنگ کر کے جے یو آئی کے مقامی رہنما قاری کرامت الرحمٰن کے بھائی، بیٹے اور شاگرد کو قتل کر دیا گیا تھا۔بعد ازاں جے یو آئی پاکستان کے مقامی رہنما سمیت 3 افراد کے قتل کے خلاف گزشتہ روز بھارہ کہو میں احتجاجی دھرنا دیا گیا جو کہ کامیاب مذاکرات کے بعد ختم کر دیا گیا تھا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ میتیں لے کر جا رہے ہیں لیکن ابھی تدفین نہیں کریں گے، قاتل گرفتار نہ ہوئے تو پھر احتجاج کریں گے۔

مزیدخبریں