(24نیوز)سندھ کےعلاقے ٹنڈوالہ یار میں ٹماٹر دو روپے کلو میں فروخت ہونے لگے۔
کاشتکاروں کا کہنا ہے جب بھی فصل اترتی ہے تب حکومت ایکسپورٹ پر پابندی لگا دیتی ہے جس کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں دام نہیں ملتے۔کاشت کاروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے لئے ایسی پالیسیاں بنائی جائیں جس سے نہ صرف فصل کے اخراجات پورے ہو بلکہ منافع بھی ملے۔
واضح رہے کہ ٹماٹروں کی قیمت اس قدر کم ہونے پر کاشت کار فصل ختم کرکے جانوروں کو کھلانے لگے۔