کھسیانی بلیاں اب ٹیکنالوجی کا واویلا کر رہی ہیں،مریم نواز

Mar 01, 2021 | 14:33:PM
 کھسیانی بلیاں اب ٹیکنالوجی کا واویلا کر رہی ہیں،مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ  ایک بارپھرثابت ہوگیاآئین ووٹ چوروں سےبالاترہے، اب کھمبے نوچتی کھسیانی بلیاں ٹیکنالوجی کا واویلا کر رہی ہیں۔لیکن اب کوئی ڈسکہ دھند والی ٹیکنالوجی نہیں چلے گی۔

سپریم کورٹ کی رائے پر ٹویٹر پیغام میں ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز کا  کہنا تھا کہ ایک بار پھر ثابت ہو گیا کہ پاکستان کا آئین  ووٹ چوروں کی چالبازیوں،بدنیتی پہ مبنی ریفرنسوں اور سازشی آرڈیننسوں سے بہت بالاتر ہے۔اب کھمبے نوچتی کھسیانی بلیاں ٹیکنالوجی کا واویلا کر رہی ہیں۔ یاد رکھو کہ کوئی آر ٹی ایس اور ڈسکہ دھند ٹیکنالوجی اب نہیں چلے گی! ووٹ کی طاقت سے ڈرتے کیوں ہو؟