وینزویلا کا سپین کے ساتھ تعلقات کا جائزہ لینا کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا ہے کہ ان کا ملک سپین کے وزیر خارجہ ارانچا گونزالیز کے کولمبیا کے سرحدی علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد اسپین کے ساتھ تعلقات کا جائزہ لے گا
میڈیا رپورٹس کے مطابق وینزویلین صدر مادورو نے کہا ہےکہ” اگر کوئی اعزاز چاہتا ہے تو اسے وینزویلا کا احترام کرنا ہو گا۔ یہ وقت ہے کہ ہم ہر سطح پر سپین کے ساتھ تعلقات کے بارے میں گہرائی سے جائزہ لیں“ ۔ وینزویلا کےصدر نے سپین کے وزیر خارجہ گونزالیز کے کولمبیا کے دورے کی مذمت کرتے ہوئے وینزویلا کے نائب صدر ڈیلسی اور وزیر خارجہ جارج اریزا کو سپین کے ساتھ سفارتی تعلقات کا جائزہ لینے کے احکامات دیئے۔