ڈاکٹر دوران سرجری جج کے سامنے پیش،ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کیلیفورنیا کے شہر سیکرامینٹو میں انوکھا واقعہ پیش آیا جب ایک ڈاکٹر مریض کی سرجری کرتے ہوئے ہی ویڈیو لنک کے ذریعے عدالتی سماعت میں پیش ہو گئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق سکاٹ گرین سرجری کا لباس زیب تن کئے ہوئے آپریشن تھیٹر میں موجود تھے جب وہ جمعرات کو اپنے آن لائن ٹرائل میں پیش ہوئے۔جب ان سے جج نے پوچھا تو ڈاکٹر گرین نے کہا کہ انھیں اس سے کوئی مسئلہ نہیں اور یہ کہ ان کے ساتھ 'یہیں پر ایک اور سرجن موجود ہے جو میرے ساتھ سرجری کر رہا ہے۔'مگر جج نے کہا کہ یہ 'مناسب' نہیں ہوگا اور پھر انھوں نے سماعت ملتوی کر دی۔
Judge: “Unless I’m mistaken, I’m seeing a defendant who’s in the middle of an operating room appearing to be actively engaged in providing services to a patient. Is that correct, Mr. Green?”
— Ajit Pai (@AjitPai) February 28, 2021
Defendant: “Yes, sir.”
Judge: “Or should I say, Dr. Green.”
???? pic.twitter.com/iKpWwKsFEg
میڈیکل بورڈ آف کیلیفورنیا نے اب ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اس معاملے کی چھان بین کریں گے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ بورڈ 'ڈاکٹروں سے توقع کرتا ہے کہ وہ مریضوں کا علاج کرتے ہوئے احتیاط کے معیار کی پاسداری کریں۔' یوٹیوب پر لائیو سٹریم ہونے والی سیکرامینٹو سپیریئر کورٹ کی سماعت سے قبل کورٹ کے کلرک نے پلاسٹک سرجن سے پوچھا: 'ہیلو، مسٹر گرین؟ کیا آپ ٹرائل کے لیے دستیاب ہیں؟ ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے آپ آپریٹنگ روم میں ہیں۔'
گرین نے جواب دیا: 'جی سر! میں ابھی آپریٹنگ روم میں ہوں۔ جی ہاں میں ٹرائل کے لیے دستیاب ہوں۔ کارروائی آگے بڑھائیے۔