سپریم کورٹ نے اپوزیشن جماعتوں سے اتفاق کیا، مرتضیٰ وہاب

Mar 01, 2021 | 15:18:PM
سپریم کورٹ نے اپوزیشن جماعتوں سے اتفاق کیا، مرتضیٰ وہاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)ترجمان سندھ حکومت مرتضٰی وہاب نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا صدارتی آرڈیننس سے متعلق فیصلہ اپوزیشن جماعتوں اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھنے والوں کی فتح ہے.

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں میڈیا کارنر پر سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق سندھ حکومت کا موقف بیان کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ خوشی ہے سپریم کورٹ نے اپوزشن جماعتوں کے اصولی موقف سے اتفاق کیا ہے، پی ٹی آئی اب بلیک میلنگ اور دباؤ ڈالنے کا حربہ استعمال کرسکتی ہے۔

مرتضٰی وہاب نے کہا کہ اب الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ صاف اور شفاف سینٹ انتخابات کو یقینی بنائے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اندازہ تھا کہ ان کی کارکردگی کی وجہ سے ان کے اراکین نالاں ہیں۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت نے ایم کیو ایم کو آفر کی ہے اب فیصلہ کرنا ان کا کام ہے تاہم وزیر اعظم نے کراچی سے کیا  گیا کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا ہے۔