(24نیوز)حکومتی بے بسی یا نااہلی، رمضان المبارک سے قبل مہنگائی میں مسلسل اضافہ، دو دن میں برائلر مرغی کا گوشت 19 روپے فی کلو بڑھ گیا،سرکاری نرخ نامے میں اضافے سے خریدار شدید پریشان ہوکررہ گئے۔
تفصیلات کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت کی اونچی اڑان جاری ہے، مارکیٹ کمیٹی نے برائلر مرغی کے گوشت میں 8 روپے فی کلو اضافہ کردیا اور گوشت کی سرکاری قیمت 339 روپے فی کلو مقرر اور دو دنوں میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 19 روپے فی کلو تک اضافہ کیا گیا ۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی واقع ہوئی تھی،9 روپے کمی کے بعد مرغی کا گوشت 326 روپے کلو میں فروخت ہواتھا،زندہ برائلر تھوک ریٹ میں 217، پرچون میں 225روپے جبکہ فارمی انڈے1 روپے اضافے سے152 روپے فی درجن مقرر ہ تھی،30درجن انڈوں کی پیٹی 4440 روپے کی ہوگئی تھی۔
مہنگائی کے تا بڑ تو ڑ حملے،عوا م کے لئے ایک اور بری خبر
Mar 01, 2021 | 16:50:PM