(24 نیوز)سینٹ انتخابات کیلئے بلوچستان میں جوڑ توڑ جاری، حکومتی اتحاد نے متحدہ اپوزیشن کو چار نشستیں دینے کی پیش کی کردی۔
تفصیلات کے مطابق سینٹ الیکشن کے حوالے سے حکومتی اور اپوزیشن رہنماﺅوں کے رابطوں میں تیزی ۔ اپوزیشن پانچ نشستوں کے لئے ڈٹ گئی۔حکومت نے اگر اپوزیشن کی پیش کش کو نہ مانا تو نقصان حکومت کا ہو گا۔
اپوزیشن کی جانب سے ایک خاتون ،ایک ٹیکنو کریٹس اور تین جنرل نشستوں کا مطالبہ کردیا جبکہ حکومت اتحاد نے اپوزیشن اتحاد کو چار نشستیں دینے کی پیشکش کردی۔