پسند کی شادی کا انجام ،سسرالیوں نے بہو کو زندہ جلا دیا

Mar 01, 2021 | 17:23:PM

(24 نیوز)شمالی چھاونی میں مبینہ طور پر سسرالیوں نے بہو کو آگ لگا دی ،جھلسنے کے باعث کشور بی بی ہسپتال میں دم توڑ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق 28 سالہ کشور نے 8 سال قبل نزاکت سے پسند کی شادی کی تھی،پولیس دو بچوں کی ماں کشور پر اسکا شوہر اور سسرال والے تشدد کرتے تھے۔ کشور کے ورثا نے اندراج مقدمہ کے لئے تھانہ شمالی چھاونی درخواست دے دی۔
پولیس کے مطابق کشور نے خود آگ لگائی یا سسرالیوں نے تحقیقات جاری ہیں۔ مقتولہ کے شوہر نزاکت کو حراست میں لیکر کاروائی شروع کر دی گئی ہے ۔مقتولہ کے ورثا کی تھانہ شمالی چھاونی کے باہر دہائیاں، ملزموں کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ۔

مزیدخبریں