سینٹ انتخاب میں ہارس ٹریڈنگ سے ممبران کوبچانے کے لئے ایم کیو ایم کا اہم اقدا م

Mar 01, 2021 | 17:24:PM
سینٹ انتخاب میں ہارس ٹریڈنگ سے ممبران کوبچانے کے لئے ایم کیو ایم کا اہم اقدا م
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سینٹ انتخاب میں ہارس ٹریڈنگ سے ممبران کوبچانے کے لئے ایم کیو ایم نے اہم اقدا م کر لیا۔
تفصیلات کے مطا بق ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ مرکز بہادر آباد میں رابطہ کمیٹی اور اراکین اسمبلی کے اہم اجلاس میں ایم کیو ایم پاکستان نے تمام ارکان سندھ اسمبلی کو مرکز بہادر آباد طلب کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلی بار منتخب ارکان کو سینٹ الیکشن کی تربیت دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے آج سے تمام ارکان اسمبلی کو اپنی نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت کردی ہے۔