اپوزیشن سینٹ الیکشن ہائی جیک کرنا چاہتی ہے، فردوس عاشق

Mar 01, 2021 | 17:34:PM

(24 نیوز)معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن پیسے کے زور پر سینٹ الیکشن کو ہائی جیک کرنا چاہتی ہے ۔الیکشن کمیشن صاف اور شفاف الیکشن کی ذمہ داری پوری کرے ۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم سینٹ انتخابات میں شفافیت یقینی بنانا چاہتے ہیں، پیسے کے بل بوتے پر سینٹ الیکشن چرانے والے ناکام ہوں گے۔ اپوزیشن نے 3 مارچ کے بعد لانگ مارچ نہ کرنے کی بڑھکیں ماریں۔ اپوزیشن میں 3 مارچ کے بعد صف ماتم بچھی گی۔ 3مارچ کے بعد چور بازاری اور منڈی لگانے کا رجحان ختم ہو گا۔ الیکشن کمیشن جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بیلٹ پیپر کو سیریل نمبر یا بار کوڈ لگائے ۔
فردوس عاشق اعوا ن نے کہا کہ حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے ۔ سپریم کورٹ نے ہمارے موقف کی تائید کی ۔ آزاد اور شفاف انتخابات سے سینٹ خود مختار بنے گا۔

مزیدخبریں