حلقہ عوام نے رشوت، دھونس اور بدمعاشی کو مسترد کرکے مجھے منتخب کرلیا،اختیار ولی

Mar 01, 2021 | 17:56:PM
 حلقہ عوام نے رشوت، دھونس اور بدمعاشی کو مسترد کرکے مجھے منتخب کرلیا،اختیار ولی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) خیبر پختونخوا سے ن لیگ کے نومنتخب رکن اسمبلی اختیار ولی کا کہنا ہے کہ حلقہ عوام نے رشوت، دھونس اور بدمعاشی کو مسترد کرکے مجھے منتخب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا سے ن لیگ کے نومنتخب رکن اسمبلی اختیار ولی نے کہا ہے کہ موجودہ حلف برداری سے قبل کئی بارپارٹی کارکن کی حیثیت سے ملک سے وفاداری کاحلف اٹھاچکاہوں۔2018کے عام انتخابات میں سیاسی سازش کے تحت مجھے اس ایوان سے دوررکھاگیا۔سابق وزیراعلی پرویزخٹک نے میرے علاقے کے عوام کومیرے خلاف دھمکایا۔2018میں لوگ کہتے تھے کہ ہم ووٹ ایک کے حق میں ڈالتے ہے اورنکلتادوسرے کے حق میں ہے۔
اختیار ولی نے مزید کہا کہ میری پارٹی نے ملک میں معیشت کاپہیہ چلاکرریکارڈترقیاتی کام کئے ہیں۔ 32 سال سے مسلسل محنت کے بعد اسمبلی پہنچ چکا ہوں۔ پکا ارادہ تھا کہ اسمبلی میں اونگاتو مسلم لیگ ن کے فلیٹ فارم سے اونگا،مریم نواز، امیر مقام اور تمام رہنماوں کا شکر گزار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن اب ارب پتوں کاکھیل رہ گیاہے۔اختیارولی نے تقریب کے آخرمیں اپنی پارٹی قائدین کے حق میں نعرے بھی لگائے۔