پی ٹی آئی کو سندھ میں بڑا دھچکا ،رکن اسمبلی کا اپنے ہی امیدواروں پر تحفظات کا اظہار

Mar 01, 2021 | 18:24:PM

(24 نیوز)سینٹ انتخابات سے پہلے پی ٹی آئی کو سندھ میں بڑا دھچکا۔ رکن سندھ اسمبلی کریم بخش گبول نے اپنے ہی امیدواروں پر تحفظات کا اظہار کردیا ۔
تفصیلات کے مطا بق پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی کریم بخش گبول نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ہماری حکومت لوگوں کے لئے کچھ نہیں کر سکی ۔سنا ہے  الیکشن میں کسی امیدوار نے پیسے دے کر ٹکٹ لیا ۔میں اپنا ووٹ کسی ایسے امیدوار کو نہیں دوں گا جس سے مطمئن ہو نگا اسے ووٹ دوں گا ۔تحریک انصاف کا ہوں اور رہوں گا۔ 

مزیدخبریں