ایک اور کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پی ایس ایل6 میں شامل ایک اور کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، جس پر انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی اوردیگر کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کیلئے سیمپل لئے جارہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا ایس او پیز کے تحت پی ایس ایل 6 کے پہلے مرحلے کے میچز کراچی میں جاری ہیں، سنسنی خیز مقابلوں نے شائقین کرکٹ کے جذبے کو اور ابھار دیا ہے،اسلام آبادیونائیٹڈ کے ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیاہے جس پر کھلاڑی کو سکواڈ سے الگ کرکے قرنطینہ کردیاگیااور تمام ارکان کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ لئے جارہے ہیں۔
کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر میچ تاخیر کاشکارہو گیا،شام 7 بجے شیڈول میچ رات 9 بجے شروع ہو گا۔
ترجمان اسلام آباد یونائیٹڈکاکہناہے کہ فواداحمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے،دو روز قبل فواداحمدکو آئسولیٹ کردیاگیاتھا،ترجمان نے کہاکہ فواداحمد کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں اورسٹاف کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔