(24نیوز)سینیٹ انتخابات میں ایم کیو ایم پاکستان پیپلزپارٹی کا ساتھ نہیں دے گی ،ایم کیو ایم کے سینئرڈپٹی کنوینر وسیم اختر نے تصدیق کردی۔
وسیم اختر کاکہناہے کہ سینیٹ انتخابات میں تحریک انصاف متحدہ اپوزیشن کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں،ایم کیو ایم نے پاکستان پیپلزپارٹی کو بھی اپنے فیصلے سے آگاہ کردیاہے۔
دوسری جانب خواجہ اظہار الحسن نے کہاکہ اس بار سینیٹ الیکشن ماضی سے مختلف ہونگے،سینیٹ الیکشن کیلئے ہماری تیاری مکمل ہے،پی ٹی آئی ایم پی ایز کی تیاری بھی مکمل ہونی چاہئے،ان کاکہناتھا کہ پی ڈی ایم وکٹوں کے دونوں طرف کھیل رہی ہے،پیپلزپارٹی ہمارے پاس سرپرائز لینے کیلئے آئی تھی ،سینیٹ کے بعد ایم کیو ایم پیپلزپارٹی کو بری لگنے لگے گی۔
سینیٹ انتخابات : ایم کیو ایم پاکستان نے پیپلزپارٹی کی آفر ٹھکرا دی
Mar 01, 2021 | 18:53:PM