فروری میں برآمدات 5 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں

Mar 01, 2021 | 18:53:PM

(24 نیوز) دسمبر 2020 کے مقابلے میں فروری میں برآمدات 32 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کم رہیں نومبر 2020 کے مقابلے میں فروری میں برآمدات میں 12کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کمی ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق اکتوبر 2020 کی نسبت فروری میں برآمدات 6 کروڑ ڈالرز کم رہیں ،فروری میں برآمدات مسلسل پانچویں مہینے بھی 2 ارب ڈالرز سے زائد رہیں۔
 مشیر تجارت کے مطابق فروری میں برآمدات کا حجم 2 ارب 4 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز رہا ، فروری 2020 کی نسبت فروری 2021 میں برآمدات 4.5 فیصد کم رہیں۔ رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں برآمدات 4.2 فیصد بڑھیں ، جولائی تا فروری برآمدات کا حجم 16 ارب 30 کروڑ ڈالرز رہا ۔ گذشتہ سال اسی عرصے میں برآمدات 15 ارب 64 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز تھیں۔

مزیدخبریں