ٹک ٹاک کو ٹکر دینے کےلئے یوٹیوب شارٹس تہلکہ مچانے کو تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)یوٹیوب نے ٹک ٹاک سے مماثلت رکھنے والی شارٹ ویڈیوز کو اپنی ایپ کا حصہ بنایا ، جس کو سب سے پہلے بھارت میں متعارف کرایا گیا۔ٹک ٹاک کی نقل پر مبنی اس فیچر کو یوٹیوب شارٹس کا نام دیا گیا تھا اور اب اس فیچر کو دنیا بھر میں متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطا بق ان مختصر ویڈیوز کو اب بھی دنیا بھر میں لوگ ایپ میں مین فیڈ پر اسکرولنگ کے دوران دیکھ سکتے ہیں، مگر اپ لوڈ کرنا ممکن نہیں۔یوٹیوب شارٹس میں 15 سیکنڈ یا اس سے کم دورانیے کی ویڈیوز نئے کریٹیر ٹولز سے تیار کرکے اپ لوڈ کی جاسکتی ہیں۔
یعنی یہ ٹک ٹاک سے بہت زیادہ ملتا جلتا فیچر ہے جس میں اسپیڈ کنٹرولز، ایک ٹائمر اور کائونٹ ڈائون فیچر بھی شامل ہے۔ان مختصر ویڈیوز میں موسیقی کا اضافہ بھی کردیا جائے گا اور اس کے لیے یوٹیوب میں گانوں کی بہت بڑی لائبریری موجود ہے جو کمپنی کے مطابق وقت کے ساتھ مزید بڑی ہوتی جائے گی۔اس کے علااوہ ملٹی سیگمنٹ کیمرا بھی صارفین کو متعدد ویڈیو کلپس ایک مختصر ویڈیو میں اکٹھا کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔
اس طرح کے ٹولز ٹک ٹاک ویڈیو ریکارڈنگ میں عام استعمال ہوتے ہیں۔یوٹیوب شارٹس کا مقصد ٹک ٹاک کی مقبولیت کو کم کرکے گوگل کی ویڈیو شیئرنگ سائٹ کی بالادستی کو برقرار رکھنا ہے۔بھارت کے بعد اب یوٹیوب شارٹس کو امریکا میں متعارف کرایا گیا ہے اور بہت جلد عالمی سطح پر بھی اسے پیش کردیا جائے گا۔