کرپشن الزامات ، سابق فرانسیسی صدر کو 3 سال قید کی سزا

Mar 01, 2021 | 19:19:PM

(24نیوز)فرانس کی ایک عدالت نے سابق صدر نکولس سرکوزی کو کرپشن کے الزامات پر تین سال قید کی سزا دے دی۔
خبر رساں ادارے کے مطابق نکولس سرکوزی پر کرپشن اور غیرقانونی طور پر اثر انداز ہونے کا الزام تھا۔سرکوزی پر الزام تھا کہ انہوں نے الیکشن مہم کی فنڈنگ کی تحقیقات کرنے والے ایک جج کو خفیہ انفارمیشن کی فراہمی کے بدلے اعلیٰ عہدہ حاصل کرنے میں مدد کی پیشکش کی تھی۔ عدالت نے الزامات ثابت ہونے پر سرکوزی کو تین سال قید کی سزا دے دی تاہم سزا میں سے دو سال معطل رہے گی۔دو سال کی سزا کی معطلی کا مطلب ہے کہ سرکوزی ایک سال کی سزا کاٹنے کیلئے ابھی جیل نہیں جائیں گے۔

مزیدخبریں