سپریم کورٹ: پی ٹی آئی کے سینیٹ کے امیدوار سیف اللہ ابڑو کی نااہلی کیلئے درخواست دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کے امیدوار سیف اللہ ابڑو کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں شاہد علی رند نے الیکشن ٹریبونل فیصلہ پر اپیل دائر کردی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیف اللہ ابڑو ٹیکنوکریٹ کے معیار پر پورانہیں اترتے،سیف اللہ ابڑو کا سینیٹ الیکشن لڑنے کے اہل قراردینے کا فیصلہ کالعدم قراردیا جائے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سیف اللہ ابڑو کیلئے سینیٹ الیکشن کے اہل نہیں نااہل قراردیا جائے ۔