صدرعلوی آئین پڑھ لیتے توریفرنس کی ضرورت نہ پڑتی،شاہد خاقان عباسی

Mar 01, 2021 | 19:40:PM

(24 نیوز)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومتی آرڈیننس کی کوئی حیثیت نہیں رہی ،صدرعارف علوی آئین پڑھ لیتے توریفرنس کی ضرورت نہ پڑتی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے صدارتی ریفرنس مسترد کردیا ہے اب یہ معاملہ پارلیمان کے پاس ہوگا۔
 سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ ترمیم کا حق صرف پارلیمنٹ کو ہے ۔ الیکشن کمیشن کو شفاف الیکشن کیلئے اقدامات اٹھانے چاہئیں۔

مزیدخبریں