مجھے پتہ ہے اپوزیشن آپ سے رابطے کررہی ہے, ضمیر کی سنیں، وزیراعظم کی ارکان اسمبلی سے گفتگو

Mar 01, 2021 | 19:42:PM

(24نیوز)وزیراعظم عمران خان کاکہناہے کہ مجھے پتہ ہے اپوزیشن آپ سے رابطے کررہی ہے لیکن ضمیر بھی کوئی چیز ہوتی ہے اس کی سنیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آج پی ٹی آئی اور دیگر ارکان قومی اسمبلی نے ملاقاتیں کی،وزیراعظم سے ارکان قومی اسمبلی کی ہونے والی ملاقاتوں کی اندورنی کہانی سامنے آگیا۔
وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ اگر چوروں لٹیروں کو ہی ووٹ دینا ہے تو پھر آپ اور ان میں کیا فرق ہوگا، سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے، بیلٹ پیپر کی شناخت سے ہارس ٹریڈنگ ختم ہوگی۔
وزیراعظم عمران خان کاکہناتھا کہ جانتا ہوں مہنگائی کے مسائل ہیں مگر ان چیلنجر پر قابو پائیں گے۔ عامر ڈوگر نے کہاکہ یوسف رضا گیلانی نے تو ہم سمیت آپ سے بھی ووٹ مانگا ہے۔وزیراعظم نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ اب یہ ووٹ کی صورت میں مجھ سے این آر او لینا چاہتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہاکہ جو مرضی کر لیں ان کے سامنے نہیں جھکوں گا،ارکان پارلیمنٹ کی زیر تکمیل ترقیاتی سکیموں کو ترجیح بنیادوں پر مکمل کرینگے۔

مزیدخبریں