اسلام آبادیونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا آج ہونیوالا میچ منسوخ کردیاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایک غیرملکی کھلاڑی میں کورونا کی تصدیق کے بعد آج کراچی میں ہونے والا پی ایس ایل کا میچ منسوخ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کا آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے مقابلہ شیڈول تھا،دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شام 7 بجے کھیلا جانا تھا تاہم اسلام آبادیونائیٹڈ کے فواداحمد کا کورونا مثبت آنے پر میچ تاخیر کا شکار ہوا تاہم اب یہ میچ منسوخ کردیا گیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین میچ کل تک ملتوی کردیا گیا دونوں ٹیموں کے مابین میچ اب کل شام 7 بجے کھیلا جائے گا، پی سی بی کاکہناہے کہ تماشائی آج کے ہی ٹکٹس پر کل کا میچ دیکھ سکیں گے، جو کل میچ نہیں دیکھنا چاہیے اسے ریفنڈ ہوگا۔