تحریک انصاف کے 3 ارکان اسمبلی کو اغوا کرلیا گیا، خرم شیر زمان کاالزام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)تحریک انصاف سندھ نے 3ارکان اسمبلی کے اغوا کا الزام لگادیا.
پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے دیگررہنماﺅں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ارکان اسمبلی سے ہمارا رابطہ نہیں ہو رہا ہے،ایم پی اے کی آخری لوکیشن الگ الگ علاقوں سے آرہی ہیں ،ایم پی ایز کی فیملی پریشان ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ ہمارے ارکان کو فون کرکے دھمکایا جارہا ہے،ہم نے پولیس کو بھی اس معاملے سے آگاہ کردیا ہے،ہمارے ایک رکن اسمبلی کریم بخش گبول کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے،کریم بخش گبول سے بھی ڈرا کر بیان کرایاگیا ہے،کریم بخش گبول اور دیگرایم پی اے کہاں ہیں معلوم نہیں؟ہمیں کریم بخش گبول پر یقین ہے وہ اپنی وفاداری نہیں بیچ سکتا۔
خرم شیر زمان نے کہاکہ اس وقت صوبہ سندھ میں صورتحال بہت خراب ہے، وزیراعظم کو پہلے بھی اس حوالے سے آگاہ کیاگیاہے،انہوں نے کہاکہ ہمارے ایم پی اے راجا اظہراوردیگر کو بھی ہراساں کیا جارہا ہے ،ہمیں خطرہ ہے، اگر کسی کو نقصان پہنچا تو سندھ حکومت ذمہ دار ہوگی۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ ہم آج کے فیصلے پر سپریم کورٹ اور عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،آج آصف زرداری کو بڑا دھچکا لگا ہے،سینیٹ کے پچھلے الیکشن میں لوگوں کے ضمیر خریدے گئے ،اب جو ضمیر بیچے گا کم سے کم اس کا پتہ چل جائے گا ۔