(24نیوز)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کاکہناہے کہ سینیٹ انتخابات سے متعلق اپنافارمولہ دےدیا،گیند اب حکومتی اتحادکے کورٹ میں ہے،حکومت نہیں مانتی تومقابلے کیلئے تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے بی این پی رہنما سردار اختر مینگل سے ملاقات کی ،ملاقات میں بی این پی مینگل کے ارکان صوبائی اسمبلی اور سینٹر جہانزیب جمالدینی بھی شریک ہوئے،ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال سمیت سینیٹ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا،چیئرمین سینٹ نے حکومتی پیشکش کے حوالے سے بھی سردار اختر مینگل سے بات کی۔سردار اخترمینگل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پیراشوٹر حکومتی اتحاد کے پاس ہیں،پیراشوٹرز کے ہوتے ہوئے بھی لوگوں کی اڑان حکومتی اتحاد سے ہوگی۔
سینیٹ انتخابات سے متعلق فارمولہ دےدیا،حکومت نہیں مانتی تومقابلے کیلئے تیار ہیں، اختر مینگل
Mar 01, 2021 | 21:47:PM