پی ٹی آئی کو ووٹ نہ دینے والے کو اسمبلی میں داخل نہیں ہو نے دینگے، اشرف جبار 

Mar 01, 2021 | 23:11:PM

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل اشرف جبار قریشی کا کہنا ہے کہ ووٹ پارٹی کی امانت ہے اگر کوئی ووٹ نہیں دے رہا تو اسے بھی بعد میں دیکھیں گے۔
تفصیلات کے مطا بق اشرف جبار نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی سے ناراض ایم پی اے ووٹ دینے آئے تو ورکر ان کا گھیراﺅ کریں گے۔
رہنما پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ جو رکن پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں دینا چاہتا انہیں اسمبلی میں داخل نہ ہونے دیں۔

مزیدخبریں