موٹاپے کا شکار افرادکیلئے بری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اٹلی میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق موٹاپے کا شکار افراد کیلئے کورونا کی امریکی و جرمن کمپنیوں فائزر اینڈ بائیو این ٹیک کی ویکسین کم موثر ثابت ہوسکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اطالوی ماہرین نے تحقیق میں 248 ہیلتھ ورکز پر فائزر ویکسین کی دو خوراکوں کے اثرات کا جائزہ لیا جس میں انہوں نے دریافت کیا کہ صحت مند افراد کے مقابلے میں موٹاپے کا شکار ہیلتھ ورکز میں فائزر ویکسین کی دوسری خوراک کے بعد جسم میں اینٹی باڈیز کی صرف نصف مقدار تیار ہوئیں۔
ڈاکٹروں کے مطابق مٹاپے کے شکار افراد کو سانس اور دل کی تکلیف زیادہ ہوتی ہے جس کے باعث کورونا کے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں۔