(24 نیوز)ممبئی کی عدالت نے بھارت کے معروف شاعر جاوید اختر کی شکایت پر اداکارہ کنگنا رناوت کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتارری جاری کردیے۔
تفصیلات کے مطا بق جاوید اختر نے کنگنا رناوت کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائرکیا تھا، جس کے بعد ممبئی کی عدالت نے اداکارہ کواس سلسلے میں طلب کیا تھا تاہم اداکارہ عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔
جس کے بعد مجسٹریٹ نے کنگنا رناوت کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 26 مارچ تک ملتوی کردی۔
جاوید اختر نے گزشتہ برس نومبر میں کنگنا رناوت کے خلاف شکایت درج کرائی تھی کہ ان کے مبینہ بے بنیاد بیانات کی وجہ سے ساکھ کو نقصان پہنچا۔
انہوں نے اپنی شکایت میں دعویٰ کیا تھا کہ اداکارہ نے ایک انٹرویو کے دوران ان کے خلاف نامناسب باتیں کیں، اس ’ٹولے‘ کا حوالہ بھی دیا تھا جو جاوید اختر کے مطابق اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد انہیں اس معاملے میں گھسیٹنے کی کوشش کر رہا ہے۔
معروف ادا کا رہ کنگنا رناوت کے وارنٹ گرفتاری جاری
Mar 01, 2021 | 23:49:PM