آن لائن دوستی، ویڈیو کال پر لڑکی نےلڑکے سے ایسا بدلہ لیا کہ یقین کرنا مشکل

Mar 01, 2022 | 10:11:AM

 (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست راجستھان میں جرائم پیشہ  گروہ نے  نوجوان  کی نازیبا ویڈیو ریکارڈ کرکے پیسے ہتھیا لئے۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق اجمیر کے نوجوان کی آن لائن خوشی ورما نامی لڑکی سے دوستی ہوئی۔ دونوں نے فون پر بات کرنے کے بعد ویڈیو کال  پربات کرنا شروع کر دیا اور آہستہ آہستہ دوستی مزید گہری ہو گئی،اسی طرح ایک دن ویڈیو کال پر بات کرتے ہوئے  لڑکی نے لڑکے کی نازیبا ویڈیو بنا کرریکارڈ کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: گینگ ریپ کا شکار بہن کیساتھ بھائی نے ایسا سلوک کیا کہ انسانیت بھی شرما جائے
 پولیس  کا کہنا ہے کہ  نازیبا ویڈیو ریکارڈ کرنے کے بعد لڑکی اور اس کے دوستوں نے نوجوان کو دھمکیاں دینا شروع کردیں اور  ایک لاکھ 80 ہزار روپے ہتھیا لئے۔ پولیس کے مطابق اس جرائم پیشہ گروہ نے پہلے بھی اس طرح کی وارداتوں کو انجام دیا،معاملے کی تحقیقات شروع کردی  گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لتا منگیشکر  کتنی دولت چھوڑ کر گئیں۔۔؟ جان کرآپ دنگ رہ جائیں گے

مزیدخبریں