فروری میں کتنی مہنگائی ہوئی؟ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کر دی

Mar 01, 2022 | 14:10:PM
فروری میں مہنگائی میں کتنا اضافہ، فائل فوٹو
کیپشن: فروری میں مہنگائی میں کتنا اضافہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان تھمنے میں نہیں آ رہا  گزشتہ مہینے بھی مہنگائی میں 1.15 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سالانہ بنیادوں پر دودھ،گوشت، چکن،سبزیاں، پھل اوردال بھی مہنگے ہوئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی کے حوالے سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوری کے مقابلے فروری میں مہنگائی میں 1.15 فیصد کا اضافہ ہوا، شہری علاقوں میں مہنگائی 0.93 اور دیہی علاقوں میں 1.48 فیصد بڑھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فروری میں مہنگائی کی شرح 12.24 رہی جبکہ دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح 13.3 فیصد اور شہری علاقوں میں 11.5 فیصد رہی، جولائی یا فروری مہنگائی کی اوسط شرح 10.52 فیصد رہی۔ 

 ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سالانہ بنیادوں پرٹماٹر 310 فیصد، کوکنگ آئل41 اور گھی 38.82 فیصد مہنگا ہوا جبکہ سالانہ بنیادوں پردال مسور 38.42 اورپھل 26 فیصد مہنگے ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:    یہ میں ہوں یہ ہمارا۔۔۔ ایک اور بچی کی ویڈیووائرل