ٹک ٹاک صارفین کیلئے خوشخبری

Mar 01, 2022 | 14:17:PM

(ویب ڈیسک)ویڈیو شئیرنگ ایپ ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کو 10 منٹ تک لمبی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

رپورٹ  کے مطابق چینی کمپنی بائٹ ڈانس کی ملکیت ٹک ٹاک ایپ نے ویڈیوز کو ایک منٹ کی حد کے ساتھ لانچ کیا تھا، لیکن گزشتہ برس ویڈیو بنانے کا دورانیہ تین منٹ تک بڑھا دیا گیا تھا۔

  اپنے جاری کردہ بلاگ میں  ٹک ٹاک کا کہنا تھا کہ 10 منٹ دورانیے کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کی سہولت کا آغاز کرنے پر خوش ہیں۔ امید ہے کہ  ٹک ٹاک  کے  دنیا بھر  کے صارفین کی تخلیقی صلاحیتوں کو مزید جلا ملے گی۔

 تجزیہ کاروں کے مطابق ٹک ٹاک کو طویل ویڈیو سے صارفین کو زیادہ دیر مشغول رکھنے اور ان کی توجہ حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
 

مزیدخبریں