(ویب ڈیسک)سیالکوٹ میں دوست نے دوست کوقتل کردیا، ملزم نے اپنے12 سالہ دوست کو زیادتی کے بعد مارکر کے برہنہ حالت میں کھیتوں میں پھینک دیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق واقعہ گزشتہ روز تھانہ سبز پیر کے علاقے میں پیش آیا جہاں 12 سالہ طلحہٰ اچانک لاپتہ ہو گیا ،اطلاع ملنے پر پولیس نے علاقے کا سرچ آپریشن شروع کیا جس کے دوران طلحہٰ کی لاش برہنہ حالت میں کھیتوں سے برآمد کر ہوئی۔پولیس نے تفتیش کا دائرہ بڑھاتے ہوئے ملزم عبداللّٰہ کو گرفتار کر لیا،ملزم نے اعترافِ جرم کرتے ہوئے تمام حقائق سامنے رکھ دیئے جس کے بعد ملزم کے خلاف زیادتی اور قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آن لائن دوستی، ویڈیو کال پر لڑکی نےلڑکے سے ایسا بدلہ لیا کہ یقین کرنا مشکل