(ویب ڈیسک)شادی کو یادگار بنانے کے لئے کسی خاص تفریحی پروگرام کا انعقاد کیا جاتا ہے تاکہ ان پرمسرت لمحات کو کیمرے کی مدد سے قید کیا جاسکے، پاکستان سمیت بھارت میں ہونے والی شادیوں کی اکثر ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی جاتی ہیں۔ بھارت میں ہونے والی شادی کے موقع پر عجیب وغریب واقعہ پیش آیا جہاں دلہن غش کھا کر بے ہوش ہوگئی۔
بھارت میں شادیوں کے موقع پر مضحکہ خیز واقعات کا سامنے آنا تقریباً معمول بن چکا ہے، بھارت میں ایک ایسا ہی ایک اور واقعہ پیش آیا، بھارتی ریاست اتر پردیش میں دلہے کے ارمان خاک میں مل گئے۔ دلہا اجے کمار باراتیوں کے ہمراہ شادی ہال پہنچا جہاں دونوں کے دوست احباب اور اہلخانہ کے لوگ جمع تھے۔ دلہے کی بربادی کا وقت اس وقت شروع ہو جب وہ ایک رسم کے دوران بار بار اپنی ' وگ 'ٹھیک کرتا رہا۔
دلہن تک جب یہ خبر پہنچی تو اس کو یقین نہ آیا اور فیصلہ کیا کہ وہ خود اس کی تصدیق کرے گی۔دلہن نےجب دلہا پر غور کیا تو حقیقت سامنے آگئی اور دلہن غش کھاکر اسٹیج پر ہی بیہوش ہوگئی۔حواس بحال ہونے پر دلہن نے شادی سے ہی انکار کردیا اور دلہا والوں پر دھوکادہی کا مقدمہ درج کرادیا۔
مزیدپڑھیں:شادی کی تقریب۔دولہا فرار۔وجہ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے