کرکٹ شائقین کیلئے خوشخبری

Mar 01, 2022 | 15:36:PM
این سی او سی ،فائل فوٹو
کیپشن: این سی او سی ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)این سی او سی نے پاک آسٹریلیا میچز میں100فیصد شائقین  کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ، این سی او سی کی جانب سے فیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کردیاگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) نے پی ایس ایل کے بعد کرکٹ شائقین کیلئے دوسرے تحفے کا اعلان کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب 100فیصد شائقین پاک آسٹریلیا کرکٹ میچز سٹیڈیم میں دیکھ سکیں گے، اس حوالے سے این سی او سی نے وفاق اور صوبوں پی سی بی کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے،مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مکمل ویکسینیٹڈ افراد کو اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت ہو گی، تمام عمر کے افراد سٹیڈیم میں پاک آسٹریلیا میچز دیکھ سکیں گے۔

این سی او سی نے سٹیڈیم آنے کیلئے 12 سال سے زائدعمرکی ویکسینیشن لازم قرار دیتے ہوئے کہا 12سال سے کم عمر بچے بغیر ویکسی نیشن اسٹیڈیم آ سکیں گے تاہم انتظامیہ،تماشائیوں کیلئےاسٹیڈیم میں ایس او پیز پر عملدرآمد لازم ہے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے میچز 4مارچ تا 5 اپریل کو منعقد ہوں گے۔

خیال رہے آسٹریلیاکیخلاف تاریخی سیریز کیلئے پنڈی اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کی بھرپور تیاریاں جاری ہے، سیریزمیں کامیابی پاکستان کو رینکنگ میں ٹاپ فائیو میں لے آئے گی جبکہ ناکامی آسٹریلیا کو پہلی پوزیشن سے محروم کردے گی۔

 یہ بھی پڑھیں:    این پونٹ کی پیشگوئی سچ ثابت ہوگئی