(24 نیوز) بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پٹرول میں 12 روپے اضافہ کے بعد 10 روپے کمی عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مورو میں عوامی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول کی قیمت 10 روپے کم ہوگئی، یہ کیا سمجھتے ہیں، ان کے ڈرامے ہمیں نظر نہیں آتے ؟
بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان حکومت نے آتے ہی سب سے پہلا ڈاکا کسانوں اور زمینداروں پر مارا، پانی کی تقسیم میں نا انصافی کر کے نقصان پہنچایا گیا، کبھی عدالت پر حملہ، کبھی سیاسی مخالف کو جیل بھیجا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:روس اور یوکرین کے درمیان جنگ جاری۔ فوجیں کہاں پہنچ گئیں
چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ملک کا سربراہ ٹی وی پر آکر رونا شروع ہوگیا، عمران خان نے قوم سے خطاب میں میڈیا کی تنقید پر رونا شروع کر دیا، آپ اتنے ڈرپوک ہیں کہ آصف زرداری کے انٹرویو کو نشر ہونے سے روکا۔آپ کو اندازہ ہی نہیں پروپیگنڈا کیا ہوتا ہے، ان میں تنقید سننے کا حوصلہ نہیں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کرسی پر مسلط کیا گیا شخص عوام کا نہیں سوچتا، نیا پاکستان کا اصل چہرہ غربت، مہنگائی، بےروزگاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا