فیصل واوڈا کی خالی نشست پر الیکشن روکنے کی استدعا مسترد

Mar 01, 2022 | 15:56:PM
فیصل واوڈا کی خالی نشست پر الیکشن روکنے کی استدعا مسترد
کیپشن: فیصل واڈا فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24 نیوز) سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کا فیصلہ معطل کرنے سے انکار  کرتے ہوئے الیکشن کمیشن اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا۔

 چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کیخلاف اپیل پر سماعت کی۔ عدالت نے کہا کہ جعلی بیان حلفی دیا گیا، فوری فیصلہ معطل نہیں کرسکتے۔

عدالت نے واضح کیا تھا کہ جھوٹے بیان حلفی کے نتائج بہت سنگین ہوں گے، الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار پر اٹھایا گیا سوال اہم اور قابل غور ہے، جائزہ لیں گے الیکشن کمیشن منتخب نمائندوں کو تاحیات نااہل کرسکتا ہے یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عوامی مارچ سے کپتان گھبرا گیا۔بلاول بھٹو

فیصل واوڈا کے وکیل نے موقف اپنایا کہ 9 مارچ کو سینیٹ کا ضمنی الیکشن ہے، اسے روکا جائے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ فی الحال سکون کریں۔ عدالت نے مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:روس اور یوکرین کے درمیان جنگ جاری۔ فوجیں کہاں پہنچ گئیں