والد کو جنگ میں اکیلا چھوڑ دیا  ۔معصوم بچے کی گفتگونے سب کو رُلا دیا۔ ویڈیو دیکھیں

Mar 01, 2022 | 16:50:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) جنگ زدہ یوکرین کے دارالحکومت  کیف  سے ریسکیو کئے گئے بچےمارک گونچاروک  کی گفتگو نے سب کو رُلا دیا، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔

مارک گونچاروک  ان ہزاروں یوکرینیوں میں سے ایک ہے جنہیں روس کے حملے کے بعد اپنے خاندان سے الگ ہونا پڑا ۔ غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مارک نے بتایا کہ ہمیں روسی فوجیوں سے لڑنے کے لیے اپنے والد کو پیچھے چھوڑنا پڑا ۔ اس وقت میں اور خاندان کے باقی افراد حفاظت کیلئے بھاگ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:روس اور یوکرین کے درمیان جنگ جاری۔ فوجیں کہاں پہنچ گئیں

مارک کے آنسو بتا رہے تھے کہ وہ اپنے والد سے بچھڑنے پر کس قدر غمزدہ اور پریشان ہے۔ اس وقت لاکھوں یوکرینی بچے روسی حملے کی وجہ سے اپنے خاندانوں سے جدا ہو چکے ہیں۔

Mark Goncharuk, a young boy from Kyiv, is one of the thousands of Ukrainians who have had to separate from their families as Russia's invasion continues.

واضح رہےکہ مارک گونچاروک کا انٹرویو اس وقت لیا گیا جب وہ اپنے والد کو الوداع کہہ کر کیف سے مغرب کی طرف روانہ ہورہے تھے، مارک کے والد نے یوکرینی دارالحکومت کا دفاع کرنے اور پیوٹن کی افواج سے  مقابلہ کرنے کا دلیرانہ فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:یوکرین میں پھنسے ہوئے پاکستانی طلبا کو کب اور کیسے لایا جائیگا؟یوکرینی سفیر کا اہم اعلان

مزیدخبریں