یو ٹیوب کا بڑا ایکشن،روس پر سخت پابندی عائد کر دی

Mar 01, 2022 | 19:28:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد  یوٹیوب نے بھی بڑا ایکشن لیتے ہوئےروسی سرکاری میڈیا آؤٹ لیٹ ‘آر ٹی’ اور دیگر تمام ٹی وی چینلز پر ویڈیوز  کے ذریعے اشتہارات کی آمدنی کو روک دیا۔

ترکی اردو کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل فیس بک، ٹویٹر اور گوگل نے روس پر سخت پابندی عائد کی تھی جس کے بعد اب یوٹیوب نے بھی اشتہارات سے پیسے کمانے پر پابندی لگادی ہے۔یوٹیوب کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ کمپنی نے فی الحال موجودہ صوتحال کے پیشِ نظر روسی چینلز سمیت متعدد چینلز پر یوٹیوب پر ویڈیوز کی مونیٹائزیشن روک دی ہے جس کی وجہ سے اب آمدنی نہیں ہوسکے گی۔بیان میں کہا گیا کہ یوکرین کی حکومت کی درخواست کے بعد اب یوکرین میں کسی روسی چینل تک رسائی حاصل نہیں کی جاسکے گی۔اس سے قبل یوکرین کے ٹیکنالوجی کے وزیر نے اپنی ٹویٹ میں کہا  تھا کہ انہوں نے نفرت انگیز مواد  نشر کرنے والے روسی  چینلز کو بلاک کرنے کے لئے یوٹیوب سے رابطہ کیاہے۔

واضح رہے کہ روس نے یوکرین پر 24 فروری کو حملوں کا آغاز کیا جس کے بعد یورپی یونین اور امریکا نے روس پر پابندیاں نافذ کرنے میں پہل کی تاہم اب ٹیکنالوجی کمپنیاں بھی روس کے اقدام پر اس پر پابندیاں لگارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ظالمانہ فعل،بیٹی کا ختنہ کروانے والی ماں اور ڈاکٹر کو قید کی سزا
 

مزیدخبریں