(24نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا51واںاجلاس منعقد ہوا،4گھنٹے جاری رہنے والے طویل اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔کابینہ نے پنجاب سول سرونٹس ایکٹ1974میں ترمیم کی منظوری دے دی جس کے تحت جنوبی پنجاب کے لئے ملازمتوں میں کوٹہ مختص کرنے کا تاریخ ساز فیصلہ کیاگیا۔کابینہ نے اتفاق رائے سے جنوبی پنجاب کےلئے ملازمتوں میں32فیصدکوٹہ مختص کرنے کی منظوری دی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب کے دیگر پسماندہ اضلاع کے لئے ملازمتوں میں کوٹہ مختص کرنے کےلئے کمیٹی کو سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی۔کابینہ نے مسلم فیملی لاز آرڈےننس1961کے تحت ویسٹ پاکستان رولز میں ترمیم کی منظوری دی ۔ اس ترمیم سے نکاح نامے میں ختم نبوت کے حلف نامے کی شق شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور نکاح کے وقت دولہا دلہن کو ختم نبوت پر ایمان کا حلف دینا ہوگا۔
کابینہ نے سی پیک کے تحت کارپوریٹ فارمنگ کےلئے سرکاری اراضی لیز پر دینے کی اصولی منظوری دی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کارپوریٹ فارمنگ کےلئے لیز کے قواعد و ضوابط طے کرنے کےلئے وزارتی کیےٹی قائم کرنے کی ہدایت کی۔پنجاب میں500ایکڑ سے5ہزار ایکڑ اراضی کارپوریٹ فارمنگ کےلئے استعمال ہوسکے گی۔کارپوریٹ فارمنگ کے فروغ سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اورفوڈ سکیورٹی اورجدیدزراعت کو فروغ ملے گا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب میں کچی آبادیوں کومالکانہ حقوق دےنے کی پالیسی کو آئندہ کابینہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی ۔ کابینہ نے پنجاب سہولت بازار اتھارٹی ایکٹ2021کی منظوری دی۔پنجاب بھر میں مستقل بنیادوں پرانصاف سہولت بازار قائم کیے جائیںگے۔انصاف سہولت بازاروں میں عوام کو سستے داموں اشیاءضروریہ فراہم کی جائیں گی۔اتھارٹی کے چیئرمین وزیراعلیٰ اور وائس چیئرمین صوبائی وزیر صنعت ہوںگے۔اتھارٹی تحصیل کی سطح تک انصاف سہولت بازاروں کا دائرہ کار بڑھائے گی۔کابینہ نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہورکے وائس چانسلر کی تعیناتی کے لئے سرچ کمٹی اوراہلیت کا معیارطے کرنے کامعاملہ محکمہ قانون کے سپرد کر دیا۔کابینہ نے پنجاب ریگولرائزیشن آف سروس ایکٹ2018میں ترمیم کی منظوری دی جس کے تحت بعض محکموں کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کےلئے قواعد وضوابط میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا۔ کابینہ نے عدالتی احکامات کی روشنی میں آوارہ کتوں کےلئے برتھ کنٹرول پالیسی، پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی ایکٹ 2020 اور پنجاب ڈرگز رولز2007مےں ترامیم کی منظوری دی ۔ کابینہ کے اجلاس میں رواں مالی سال-22 2021کے دوران کماڈیٹی آپریشن کو فنانشل کور فراہم کرنے کےلئے ٹیکنیکل ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی جبکہ رواں مالی سال 2021-22کے دوران امپورٹڈشوگر پر مارک اپ اور سبسڈی کی ادائیگی کےلئے ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹیکنیکل اورووکیشنل اداروں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر یکجا کیا جائے گا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ کنزیومرپروٹیکشن کونسل کی تشکیل نو اور پنجاب پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کی منظوری دی گئی۔اتھارٹی پرائیویٹ سکولوں کوریگولیٹ کرے گی اور پرائیویٹ سکولوں کے طلبہ ،والدین،اساتذہ شکایات کے ازالے کےلئے رجوع کرسکیں گے۔اجلاس میں پنجاب ایگزامینیشن بزنس رولز 2021، سکینڈری ایجوکیشن میں وسیلہ تعلیم پروگرام کا دائرہ کار وسیع کرنے اور رواں مالی سال2021-22کےلئے صوبے میں کفایت شعاری کے اقدامات کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں مختلف پوسٹوں کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دی گئی اور تمام محکموں کے ٹیلی فون آپریٹرز کی آسامیوں کواپ گریڈ کرنے کی منظوری دی گئی۔محکمہ جیل خانہ جات اوردیگر محکموں کی جا نب سے اپ گریڈیشن کی سفارشات کو منظور کیا گیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے دیگر محکموں کی جانب سے اپ گریڈیشن کی سفارشات کو جلد کابینہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی ۔ اجلاس میں ایس ایچ اوز کو ڈرائنگ اینڈ ڈسپرسنگ آفیسر کے مالی اختیارات دینے کی منظوری دی گئی۔پولیس میں اکاﺅنٹنٹس(سینئر کلرک بی ایس14)کی 720آسامیوں کی منظوری دی گئی۔پنجاب وائلڈ لائف پروٹیکشن ،پریزویشن،کنزویشن اینڈ مینجمنٹ ترمیمی ایکٹ 2007کے تحت نایاب نسل کے پرندوں کو فرسٹ شیڈول سے تھرڈ شیڈول اورفورتھ شیڈول سے تھرڈ شیڈول میں منتقل کرنے کی منظوری دی گئی۔ جوڈیشنل کمپلیکس مری کی توسیع کےلئے اراضی منتقل کرنے کامعاملہ وزارتی کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔ ۔اجلاس میں پنجاب بیت المال کونسل کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2019کی منظوری دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں۔ سلمان خان کی معروف اداکارہ سے خفیہ شادی؟ تصویر وائرل۔حقیقت سامنے آگئی
پنجاب کابینہ کا 4 گھنٹے طویل اجلاس۔ تاریخ ساز فیصلے۔نکاح نامے میں ختم نبوت کے حلف نامے کی شق شامل
Mar 01, 2022 | 20:48:PM