118 سالہ بزرگ خاتون کی محبت،مرنے سے پہلے اپنی ترک فوجیوں کو کیا تحفہ دیا ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی کی بزرگ خاتون گرینی زلیخہ 118 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔انہیں اپنی بہادر فوج سے بہت پیار تھا۔ صدر ترک اردوان نے زلیخہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
ترکی اردو کی جانب سے ٹویٹر پر شئیر کردہ ویڈیو اور خبر مطابق انہوں نے ترک فوج کے جوانوں کے لئے اپنے ہاتھ سے جرابوں کے 118 جوڑے تیار کئے تھے، ترک فوج کا خصوصی دستہ ان سےجرابیں لینے گیا تھا، اس موقع پر فوجی دستے نے انہیں سلامی بھی پیش کی تھی۔ ترکی کے صدر ایردوان نےگرینی زلیخہ کے انتقال پر ان کے خاندان سے تعزیت کی ہے۔
118 سال کی بزرگ ترک خاتون گرینی زلیخہ انتقال کر گئیں، انہوں نے ترک فوج کے جوانوں کے لئے اپنے ہاتھ سے جرابوں کے 118 جوڑے تیار کئے تھے، ترک فوج کا خصوصی دستہ ان سےجرابیں لینے گیا تھا، دستے نے انہیں سلامی بھی پیش کی تھی
— ترکی اردو (@TurkeyUrdu) March 1, 2022
صدر ایردوان نےگرینی زلیخہ کے انتقال پر ان کے خاندان سے تعزیت کی pic.twitter.com/VvldLT4q3f
یہ بھی پڑھیں: ’ ارطغرل غازی‘ کے ہیرو کا یوکرین تنازع پر امن کا خصوصی پیغام