وزیراعظم کی چودھری برادران سے ملاقات ۔ سب کچھ واضح ہوگیا ۔شیخ رشید

Mar 01, 2022 | 21:28:PM
شیخ رشید۔چودھری برادران۔عمران ۔ملاقات۔اپوزیشن
کیپشن: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن کے تحریک عدم اعتماد میں ڈیڈلاک پیدا ہوچکا ہے ،کوئی تحریک عدم اعتمادنہیں آئے گی اور 23 مارچ کا کوئی لانگ مارچ نظرنہیں آ رہا،بلاول بھٹو بےشک اسلام آباد آئیں انہیں کوئی رکاوٹ نہیں ملے گی ،وزیراعظم کی چودھری براداران سے ملاقات کے بعد سب کچھ واضح ہوگیا ہے ،اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل گئی،عمران خان نے ملاقات کر کے اچھا کیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملاقات کیلئے نہ جاتے تو افواہیں جنم لیتیں،(ق) لیگ اور ایم کیوایم ہماری اتحادی جماعتیں ہیں، چھانگامانگا،مری کی سیاست اب نہیں چلے گی، اپوزیشن ارکان کوکہاں لے کر جائے گی ،اب ماضی نہیں حال ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی لوگوں سے رابطے رہنے چاہئیں،وزیراعظم ملاقاتیں کریں گے ،حکومتی ارکان پورے ہیں کوئی کہیں نہیں جارہا۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹوکے پاس ہمارے ارکان کے نام ہیں تواعلان کردیں اپوزیشن اپنے لوگوں کودیکھے کہیں وہ ہمیں سپورٹ نہ کردےں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنی سیاسی موت خودمرچکی ہے ،اپوزیشن کی پوزیشن خراب عمران خان کی پوزیشن بہترہے، عدم اعتماد کیلئے9دن ہوتے ہیں ،9دن اپوزیشن اپنے ارکان کوسنبھال کرنہیں رکھ سکتی،ان کے تلوں میں تیل نہیں۔
 یہ بھی پڑھیں۔ لاہور میں بڑی بیٹھک۔وزیر اعظم چودھری برادران کے گھر سے خوشی خوشی واپس