منی لانڈرنگ۔۔ پاکستانی اداروں پر ایف اے ٹی ایف کی شرائط نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے رئیل اسٹیٹ میں منی لانڈرنگ روکنے کیلئے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے تحت کوئی سرکاری ادارہ تحقیقات سے قبل منصوبہ لانچ نہیں کرسکے گا۔ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستانی اداروں کے لئے شرائط پر عملدرآمد کرتے ہوئے رئیل اسٹیٹ میں منی لانڈرنگ روکنے کیلئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ کوئی سرکاری ادارہ تحقیقات سے قبل منصوبہ لانچ نہیں کرسکے گا اور رئیل اسٹیٹ منصوبے کا این او سی جاری نہیں کیا جاسکے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق منصوبے سے قبل ایف بی آر کلیئرنس کیلئے رجسٹریشن کی درخواست دینا ہوگی، ایف بی آر کی جانب نئی شرط کے تحت تحقیقات کے بعد این او سی جاری ہوسکے گا۔ایف بی آر کے مطابق یہ شرط 25 نومبر 2021 کو لگائی گئی ہیں، کوئی کمرشل یا رہائشی منصوبہ تحقیقات سے قبل شروع نہیں کیا جاسکے گا، منصوبے کی رقم کہاں سے آئی، رجسٹریشن درخواست میں بتانا ہوگا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ رجسٹریشن درخواست پر اینٹی منی لانڈرنگ حکام تحقیقات کرکے کلیئرنس دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں۔تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا۔۔ فارن فنڈنگ کیس کے چشم کشا حقائق سامنے آگئے