ظلم رہے امن بھی ہو، فلسطینی 12سالہ لڑکی پر بے انتہا تشدد،ویڈیو پر صارفین کی مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ایس ایم عتیق شاہ بخاری) اسرئیل فورسز کی جانب سے معصوم فلسطینوں پر کئے جانیوالے ظلم کی ایک لمبی داستان ہے ، حال ہی میں ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں اسرائیلی پولیس والے ایک بارہ سالہ فلسطینی لڑکی کو پکڑنے کیلئے انتہائی بیدردی سے اسے پیٹ رہے ہیں، ویڈیو دیکھ کر دل کانپ جاتا، اس ویڈیو کا سوشل میڈیا پر خوب چرچاہے اور صارفین نہتے فلسطینوں کے حق میں کمنٹس لکھ رہے ہیں اور اسرئیل کی سخت مذمت اور ملامت کررہے ہیں۔
12 yo girl … 12
— Abier (@abierkhatib) February 28, 2022
Holyshit! Beating a 12 yo kid.
The most moral army “ filmed”
Defend this! #Israel pic.twitter.com/kieLNQXhE1
ٹویٹر پر عبیر نامی صارف کی جانب سے شئیر کی گئی اس ویڈیو پر ایک صارف نے لکھا ہے کہ کیا آپ نہیں سمجھتے کہ فلسطینوں کو بھی ہتھیار رکھنےکا حق ہونا چاہئے تاکہ وہ اپنی آزادی کیلئے لڑ سکیں، ایک صارف نے لکھا ہے کہ اس بچی کی نیلی آنکھیں نہی ہے ’یہ دنیا کا دوہرا معیار ہے‘ایک صارف نے سوال کیا ہے کہ کیا کسی دوسرے ملک کی پولیس بارہ سالہ بچی کو ایسے زمین پر گرایا جاتا، ایک اور صارف نےلکھا ہے کہ یہودی جانور ہیں۔ ایک صارف نے فیفا اور یوئیفا کو ٹیگ کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ ’آپ اس معاملے میں کہاں ہو‘؟۔ ایک صار ف نے لکھا ہے کہ کیا یورپ اور امریکا فلسطین کو ہتھیار دیں گے؟۔
یہ بھی پڑھیں:’ ارطغرل غازی‘ کے ہیرو کا یوکرین تنازع پر امن کا خصوصی پیغام