ماہی گیروں پر قسمت کی دیوی مہربان۔200 کلو وزنی شارک ہاتھ لگ گئی

Mar 01, 2022 | 22:23:PM
ماہی گیر۔شارک۔کنڈ ملیر۔نایاب۔بحیرہ عرب۔سوا مچھلی
کیپشن: شارک مچھلی (فا ئل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) ساحلی علاقے کنڈ ملیر میں ماہی گیروں پر قسمت کی دیوی مہربان ہوگئی ، شکار کے دوران 200 کلو وزنی شارک مچھلی ماہی گیروں کے ہاتھ لگ گئی۔ماہی گیر کا کا کہنا ہے کہ مچھلی بحیرہ عرب کے سمندر میں ساحلی علاقے کنڈملیر سے شکار ہوئی ہے، نایاب اقسام اور قیمتی مچھلی بتائی جارہی ہے، یہ شارک کئی سالوں کے بعد نمودار ہوئی ہے۔یاد رہے گذشتہ سال جون میں غریب مچھیرے کے جال میں 26 کلو وزنی قیمتی سوا مچھلی پھنس گئی تھی ، جو 6لاکھ76 ہزارروپے میں نیلام کردی گئی تھی۔اس سے قبل 2020 میں دنیا کی سب سے نایاب وہیل بلوچستان کے سمندر میں اٹھکیلیاں کرتی ہوئی نظر آئی تھی، مقامی ماہی گیروں نے موبائل کیمرے کے ذریعے سارا منظر محفوظ کرلیا تھا۔خیال رہے کہ بلوچستان کے ساحل پر نایاب مچھلیاں بڑی تعداد میں پائی جاتی ہیں، اور مقامی ماہی گیر اکثر ایسی نایاب مچھلیوں کا شکار کرتے رہتے ہین، جن کی بین الاقوامی مارکیٹ میں بہت زیادہ قیمت ہوتی ہے۔
 یہ بھی پڑھیں۔تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا۔۔ فارن فنڈنگ کیس کے چشم کشا حقائق سامنے آگئے