(24 نیوز)آسٹریلیا نے روس کیخلاف یوکرین کو مہلک ہتھیار فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی وزیرِ اعظم اسکاٹ موریسن نے کہا ہے کہ یوکرینی صدر نے کہا تھا کہ انہیں یوکرین سے نکلنے کےلئے پرواز نہیں لڑنے کےلئے اسلحہ چاہیے۔انہوں نے کہا کہ یوکرینی صدر کی اپیل پر آسٹریلوی حکومت نے یوکرین کو اسلحہ فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔آسٹریلوی وزیرِ اعظم نے کہا کہ یوکرین کو نیٹو کے ذریعے 50 ملین ڈالر مالیت کے مہلک، غیر مہلک دفاعی امداد فراہم کریں گے جن میں میزائل، گولہ بارود، دیگر ملٹری ہارڈ ویئر شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین کو فراہم کیے جانے والے اسلحے میں سے اکثریت مہلک ہتھیاروں کی ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: 60کلومیٹر طویل روسی فوجی قافلے کی کیف کی طرف پیش قدمی،سیٹلائٹ پکچرز ویڈیو کی دھوم