(24نیوز) روس میں جنگ مخالف مظاہرین کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔روس کے درجنوں شہروں میں جنگ کی مخالفت کرنے والے کارکنوں نے یوکرین پر حملے کے خلاف ریلیاں نکالیں۔
ہزاروں افراد نے ملک کے سخت احتجاجی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ان مظاہروں میں حصہ لیا۔بہت سے مظاہرین نے ایسے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر ’جنگ بند کرو ۔اور ’یوکربن کے لئے امن‘ جیسے نعرے درج تھے۔آزاد مبصرین کے مطابق اس دوران 2 ہزار سے زائد مظاہرین کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔گزشتہ چار روز میں روس میں تقریبا 5 ہزار ایسے مظاہرین کی گرفتاریاں عمل میں آچکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔روس کے حوالے سےبابا وانگا کی تہلکہ خیز پیشگوئی سامنے آ گئی
روس بھر میں جنگ مخالف مظاہرے۔۔ مزید 2 ہزار افراد گرفتار
Mar 01, 2022 | 23:51:PM