ملک بھر کی طرح حافظ آباد میں بھی ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہونیوالی ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز حافظ آباد میں بھی کیا جاچکا ہے۔
ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عمر فاروق وڑائچ کے مطابق اس ڈیجیٹل مردم شماری کیلئے ضلع کو 1006 بلاکس اور 151 سرکلز میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ اس عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے 652 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کیسے ہوگی؟
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ شمار کنندہ ٹیمیں گھر گھر جاکر خانہ شماری اور مردم شماری کریں گی جس کیلئے تمام ٹیمز کو خصوصی کمپیوٹر ٹیبز دیے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر حافظ آباد نے مزید کہا کہ شمار کنندہ مردم شماری میں کسی قسم کی لاپرواہی اور غفلت ہر گز نہ برتیں کیونکہ اسی مردم شماری سے علاقے کیلئے وسائل اور ترقی وابستہ ہے۔